• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

مہوش حیات کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

شائع February 28, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مہوش حیات اور مومن ثاقب کی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر بنائی گئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کلپ میں دونوں اداکاروں کو بھارتی گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات اور مومن ثاقب کی ڈانس ویڈیو ایک صحافی نے بنائی، جنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں مومن ثاقب اور مہوش حیات کو بھارتی گانے پر پنجابی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے اور لوگوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ مہوش حیات اتنی سادہ کیسی دکھائی دے رہی ہیں؟

ویڈیو میں مہوش حیات کو دیہاتی پنجابی لڑکی کے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات اور مومن ثاقب نے بھارتی پنجابی گانے اک میرے دیور دا کھنگرا پر ڈانس کی، جسے کافی پسند کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024