• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

بولی وڈ دیکھ کر بڑے ہوئے، سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، سارہ خان

شائع February 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی ٹیلی وژن کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اگر انہیں بھارت میں کام کی پیش کش ہوئی تو وہ وہاں جاکر ضرور کام کریں گی اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔

سارہ خان نے حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت بولی وڈ پر بھی کھل کر بات کی۔

جب ان سے بولی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ بولی وڈ کی فلمیں دیکھ کر ہی بڑی ہوئیں اور بولی وڈ بہت بڑی انڈسٹری ہے۔

انہوں نے بولی وڈ میں کام کرنے کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بھارت میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو وہ وہاں ضرور کام کریں گی۔

سارہ خان کے مطابق ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دوسری جگہ اور دوسری انڈسٹری میں جاکر کام کرے اور اگر انہیں بھارت سے پیش کش ہوتی ہے تو وہ ضرور کام کریں گی اور انہیں خوشی ہوگی۔

کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟ کہ سوال پر سارہ خان نے شرماتے ہوئے سلمان خان کا نام لیا اور کہا کہ وہ بولی وڈ کے دبنگ ہیرو کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

سارہ خان نے انٹرویو کرنے والی میزبان سے مسکراتے ہوئے درخواست بھی کی کہ وہ ان کا پیغام سلمان خان تک پہنچائیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024