• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

صدر مملکت نےقومی اسمبلی کااجلاس نہ بلا کر درست کیا، عمران خان

شائع February 27, 2024
عمران خان نے کہا کہ 20نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے—فائل فوٹو: عمران خان/فیس بک
عمران خان نے کہا کہ 20نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے—فائل فوٹو: عمران خان/فیس بک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس نہ بلا کر درست کیا، ہماری پارٹی جیت گئی، مخصوص نشستیں نہیں دی جارہی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ظلم سے پارٹی ختم ہونےکے بجائے مضبوط جماعت بن گئی، شریف خاندان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا، ہفتہ کو دوبارہ احتجاج کی کال دینے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں ہو سکتی، آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط ڈکٹیٹ کروایا، انہوں نے فیٹیف کی قانون سازی کی مخالفت کی تھی، میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا۔

’آج آئی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائے گا‘

عمران خان نے کہا کہ مشاورت کے بعد آج عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کو خط بھیج دیا جائے گا، خط میں لکھیں گے سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ ضرور بنتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025