• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا، بیرسٹر گوہر

شائع February 27, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا، آزاد امیدواروں نے دو تہائی اکثریت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 86 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے، سندھ میں 9 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ہے، ہماری کُل 227 سیٹیں بنتی ہیں، سنی اتحاد کونسل نے 4 درخواستیں الیکشن کمیشن کو دیں، الیکشن کمیشن نے 81 آزاد امیدواروں کو سنی اتحادکونسل میں شامل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 107 ارکان صوبائی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، قانون میں موجود ہے آزاد امیدوار 3 روز کے اندر اندر کوئی بھی سیاسی جماعت جوائن کر سکتا ہے، مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ میں کیس ہی نہیں تھا، کیس نہ ہونے کی وجہ سے سماعت کل تک ملتوی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ چھینا گیا، ہمیں ’بلا‘ نہیں دیا گیا، تمام آزاد امیدواران ہمارے تھے، پاکستان تحریک انصاف نے دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، الیکشن کمیشن بھی عوامی مینڈیٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنائے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024