کراچی: گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامنا جل کر خاکستر
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ عزیز آباد کے بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر ایک گاڑی روانہ کی گئی۔
گاڑی نے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد آگ پر کچھ دیر میں قابوپالیا۔
آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔