• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

فضا علی کو دلبر دلبر پر رقص کرنے پر تنقید کا سامنا

شائع February 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے ایک شادی کی تقریب میں بھارتی گانے دلبر دلبر پر رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فضا علی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں تقریب میں موجود مرد و خواتین کے سامنے رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں وہ ساتھی مرد کے ساتھ بھی دلبر دلبر پر رقص کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں بعض لوگوں نے ان کے رقص کی تعریفیں کیں، وہیں زیادہ تر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کی ڈانس پر ان کی ہدایت کی دعائیں بھی کیں جب کہ بعض افراد نے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

جہاں مداحوں نے اداکارہ کی ڈانس کی برائیاں کیں، وہیں کچھ لوگوں نے اداکارہ کے لباس کو بھی نامناسب قرار دیا اور لکھا کہ وہ تہذیب یافتہ لباس پہننا بھول گئیں۔

بعض لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ کچھ سال یا وقت بعد یہ اپنی اسی ڈانس کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے اس پر اظہار افسوس بھی کریں گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ لوگوں نے لکھا کہ فضا علی مذکورہ ڈانس میں پاگل لگ رہی ہیں جب کہ بعض نے یہ بھی لکھا کہ پرانی اداکارائوں کو نہ جانے کیا ہوگیا ہے کہ ہرکوئی ڈانس کرتا دکھائی دینے لگا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024