• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فردِ جرم 27 فروری کو عائد ہوگی

شائع February 23, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، عرفان بھولا، سہیل عارف اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی وکلا سلمان صفدر،عثمان گل،چودھری ظہیر عباس اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں پیش کیا گیا، ملزمان کی جانب سے احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر ہیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ کے لیے ڈینسٹسٹ سے اجازت کی درخواست اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے الگ ملاقات کی درخواست بھی منظور کرلی۔

وکلا صفائی کی جانب سے ریفرنس کی مکمل نقول کی 2 کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست بھی عدالت نے منظور کرلی۔

دونوں میاں بیوی اڑھائی ہفتے بعد عدالت میں ملے، دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آئے۔

دوران سماعت عمران خان کی جانب سے دانتوں کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست دائر کی، بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ ڈیڑھ سال سے دانتوں کا طبی معائنہ نہیں کروایا ڈینٹسٹ سے دانتوں کے طبی معائنہ کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں موجود ڈاکٹر 70 سال کی عمر میں میرے دانت ٹھیک کرنے کے بجائے خراب نہ کر دے۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا، عمران خان

سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی ایم کو خط اس لیے لکھیں گے کیونکہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا،اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہیں آئے گی، قرض بڑھتا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے، پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا، عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے الزام لگایا کہ نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا، پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گی، اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے، کمشنر کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، ویگو میں ڈال کر اٹھا کر لے گئے، اب ان کا بھی سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024