• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے شادی کرلی

شائع February 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ اور اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ اور اداکار نے گووا کے پرتعیش مقام پر شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی مرکزی تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے اور دونوں نے پہلے ہی شادی کرنے کا عندیہ دے رکھا تھا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے سندھی اور پنجابی روایات کے مطابق شادی کی تقریبات منعقد کیں اور شادی کی تقریبات میں متعدد شوبز شخصیات سمیت کاروباری حضرات نے بھی شرکت کی۔

شادی کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق بھی کی، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

دونوں نے عروسی لباس کی ایک ہی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی 21 فروری کو ہوئی اور دونوں ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے۔

خیال رہے کہ رکول پریت سنگھ کا تعلق سکھ پنجابی جب کہ جیکی بھگنانی کا تعلق سندھی ہندو خاندان سے ہے اور دونوں اب تک ایک درجن کے قریب بولی وڈ سمیت دیگر زبان کی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025