• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

سینئر صحافی نذیر ناجی انتقال کر گئے

شائع February 21, 2024
نذیر ناجی کی عمر 81 برس تھی — فائل فوٹو
نذیر ناجی کی عمر 81 برس تھی — فائل فوٹو

نامور صحافی، تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق نذیر ناجی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

نذیر ناجی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ’ہلال امتیاز‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نذیر ناجی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024