• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس: سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عمران خان کو ذمےدار قرار دے دیا

شائع February 21, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی گیٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے سانحہ کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھہرا دیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سابق تحریک انصاف کے سابق رہنما واثق قیوم عباسی کا 9 مئی کیس میں عدالت کو دیا گیا مبینہ 164 کا بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی 9 مئی کے واقعات کی ذمہ دار ہیں، راولپنڈی حساس ڈسٹرکٹ تھا، بانی پی ٹی آئی اکثر مجھے میٹنگز، ریلیوں کا کہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے میں کاغذ لہرایا گیا، پارٹی لیڈرشپ نے کہا کہ یہ احتجاج کرنا بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی، عامر محمود کیانی اور میں نے کی تھی، کارکنان جی پی او چوک پر مسلسل پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے رہے، چوہدری پرویز الٰہی فوج اور اسٹیبلشمنٹ پر بہت تنقید کرتے تھے۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025