حاملہ عورت کا ڈرامہ کرنے والی اسمگلر گرفتار

بگوٹا: کینیڈا میں پولیس نے حاملہ ہونے کا ڈرامہ کرنے والی ایک خاتون کو منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
کولمبین نے پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق لی رچی نامی 28 سالہ خاتون ایک سماجی کارکن ہے جو چھ اگست کو ٹورنٹو سے کولمبیا میں داخل ہوئی۔
انسداد منشیات یونٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بگوتا ایلراڈو ایئرپورٹ پر کینیڈین خاتون کو پکڑا جنہوں نے پیٹ پر پلاسٹک سے بنا مصنوعی ابھار والا پیٹ باندھ کر اس میں کوکین چھپائی ہوئی تھی جس سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رچی کے پیٹ سے براآمد ہونے والی کوکین کی مقدار 2 کلو سے زائد ہے۔
اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق کولمبیا میں 2012 میں 309 ٹن کوکین کی پیداوار ہوئی جو اسے دنیا میں منشیات پیدا کرنے والے ملکوں میں سے ایک بناتے ہیں۔
کولمبیا میں کینیڈا کے سفارتخانے نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔
کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی جیلوں میں 874 غیر ملکی افراد قید ہیں جن میں سے بیشتر پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے۔