• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

شائع February 17, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کا سماں باندھ دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی گلوکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شاندار امتزاج نے میدان میں بیٹھے شائقین کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر دیکھنے والوں کے بھی دل جیت لیے۔

لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم رنگوں میں نہا گیا اور تقریب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے گراؤنڈ میں اینیمیشن کے خوبصورت مظاہرے کے ساتھ ساتھ لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے آغاز میں لیو ٹوئنز اور نتاشا بیگ نے قومی ترانہ گایا جس کے بعد دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں لیگ کے نویں ایڈیشن کا ترانہ گانے والے علی ظفر اور آئمہ بیگ کے ساتھ ساتھ نوری بینڈ کی پرفامنس دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی جبکہ عارف لوہار نے بھی اپنے بیٹوں کے ہمراہ شاندار پرفارمنس دے کر شائقین کے جوش و خروش میں اضافہ کردیا۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024