• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شادی کے بعد پہلی بار شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل

شائع February 17, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

کرکٹر شعیب ملک اور اداکار ثنا جاوید گزشتہ ماہ شادی کرنے کے بعد پہلی بار ایک ساتھ عوامی مقامات پر دیکھے گئے اور دونوں کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

دونوں کو پنجاب کے شہر ملتان کے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بغیر ایئرپورٹ سے باہر آتے دکھائی دیے۔

ملتان ایئرپورٹ کی دونوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں شعیب ملک کو سر جھکائے ہوئے جب کہ ثنا جاوید کو اسٹائل میں آگے بڑھتے دیکھا گیا۔

شادی کے بعد دونوں کی پہلی بار ایک ساتھ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ اچھا کام کرتے تو انہیں سر نہیں جھکانے پڑتے۔

بعض افراد نے لکھا کہ اب دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو وائرل کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئیے۔

کچھ افراد نے لکھا کہ شعیب ملک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی جس ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ کھیل رہے ہیں، وہ پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہے، اب مزید ناکام ہوگی۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ 28 جنوری کو انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی تھی۔

دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، کرکٹر نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں کی تھی، ان سے انہیں ایک بیٹا اذان بھی ہے جو اس وقت والدہ کے ہمراہ ہے۔

اسی طرح اداکارہ ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے اکتوبر 2020 میں کی تھی اور 2023 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے خاندان نے وضاحت کی تھی کہ ٹینس اسٹار نے پاکستانی کرکٹر سے خلع لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024