• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کراچی لٹریچر فیسٹیول نے فلسطین مخالف لکھاری کو مدعو کرنے پر معافی مانگ لی

شائع February 17, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) انتظامیہ نے فلسطین مخالف جرمن خاتون لکھاری رونیا اوتھمن (Ronya Othmann) کو مدعو کرنے پر معافی مانگتے ہوئے ان کا سیشن منسوخ کردیا۔

کراچی ادبی میلے نے اسرائیل کی حمایت کرنے والی جرمن لکھاری رونیا اوتھمن کو مدعو کرتے ہوئے انہیں سیشن کے لیے بلایا تھا لیکن دی فیمنسٹ کلیکٹو نامی انسانی حقوق اور سماجی رہنماؤں کے گروپ سمیت دیگر افراد نے انتطامیہ کو فلسطین مخالف لکھاری بلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انسانی حقوق کے رہنماؤں سمیت دیگر صارفین نے کراچی ادبی میلے کی انتظامیہ کو جرمن لکھاری کو نہ بلانے سمیت ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا، دوسری صورت میں میلے کے بائیکاٹ سمیت اس کے خلاف مہم چلانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اب میلہ شروع ہونے سے قبل انتظامیہ نے جرمن لکھاری کو مدعو کرنے پر معافی مانگتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ فلسطین مخالف لکھاری کا سیشن منسوخ کردیا گیا۔

کے ایل ایف کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں انتظامیہ نے اپنے فیصلے پر معافی مانگی اور بتایا کہ جرمن لکھاری ادبی میلے کا حصہ نہیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ رونیا روتھمن اسرائیل کی حامی اور فلسطین کی سخت مخالف ہیں، ساتھ ہی وہ مسلمانوں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کرتی رہی ہیں۔

رونیا اوتھمن واضح طور پر نہ صرف فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیتی رہی ہیں بلکہ مسلمانوں پر بھی جہاد کے نام پر دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتی رہی ہیں۔

انتظامیہ نے ویب سائٹ پر معافی کا ٹکر جاری کیا—اسکرین شاٹ
انتظامیہ نے ویب سائٹ پر معافی کا ٹکر جاری کیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024