• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتار جاری

شائع February 15, 2024
—فائل فوٹو / امیجز
—فائل فوٹو / امیجز

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 28 فروری کو پیش کیا جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسمعٰیل خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی مراسلہ نہیں آیا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

رواں ماہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد پی ٹی آئی نے 13 فروری کو علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا تھا۔

علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 133 سے کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے ڈیرہ اسمعٰیل خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔

علی امین گنڈاپور 93 ہزار 443 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے تھے جب کہ مولانا فضل الرحمٰن 59 ہزار 922 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024