• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

کراچی میں آج اور کل بوندا باندی، ہلکی بارش کا امکان

شائع February 13, 2024
کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے،  آج اور کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے، آج اور کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے 14 فروری تک کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے ، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات، سعودیہ، قطر سمیت مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کا سبب بننے والا طاقتور مغربی سسٹم آج رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ سسٹم کی بحیرہ عرب میں موجودگی سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے، آج اور کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے نے مزید بتایا کہ سسٹم کے باعث بلوچستان کے ساحلی شہروں جیوانی، گوادر، اورماڑہ، تربت، پنجگور، بیلہ، اتھل اور اطراف میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024