• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

گزشتہ مالی سال بجلی معطلی سےصارفین پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا

شائع February 12, 2024
ترسیلی نظام میں خرابیاں دور نہ کیے جانے کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی — فائل فوٹو
ترسیلی نظام میں خرابیاں دور نہ کیے جانے کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی — فائل فوٹو

گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی معطل ہونے کے واقعات میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور ان واقعات سے بجلی صارفین پر ایک ارب 25 کروڑ روپےکا بوجھ پڑا۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 میں بجلی معطلی کے 55 واقعات پیش آئے جس سے بجلی صارفین پر ایک ارب 25 کروڑ روپےکا بوجھ پڑ جبکہ این ٹی ڈی سی نیٹ ورک میں بجلی کے 46 ٹاورز گرے۔

بجلی معطلی کے سب سے زیادہ واقعات لاہور اور حیدرآباد ریجن میں ہوئے اور بجلی کے ترسیلی نظام میں عارضی انتظامات کے باعث بلیک آؤٹ ہوا۔

ترسیلی نظام میں خرابیاں دور نہ کیے جانے کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی جبکہ ترسیلی نظام میں بہتری لانے کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024