• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 107 فلسطینی شہید

شائع February 7, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینی شہید ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیل نے جارحیت اور درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، جبالیہ میں گھر پر بم برسا کر مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

خان یونس میں الہناوی اسکول میں موجود بے گھر فلسطینیوں پر بھی راکٹ داغ دیے جہاں بچوں اور خواتین سمیت 14 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، رفح میں بھی اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

صہہونی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 107 فسلطینیوں کو شہید کردیا جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔

حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا بھی جواب دے دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی مالی امداد کا بل مسترد

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی مالی امداد کا بل مسترد کردیا گیا، بل کی مخالفت میں 180 اور حمایت میں 70 ووٹ پڑے۔

بل کو 166 ڈیموکریٹس اور 14 ریپبلکنز ارکان نے مل کر مسترد کیا، ایوان سے بل کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو اس قانون سازی کے ذریعے 17 ارب 60 کروڑ ڈالرز ملنے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024