• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 796 پوائنٹس بڑھ گیا

شائع February 6, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 796 پوائنٹس یا 1.26 فیصد بڑھ کر 63 ہزار 799 پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 63 ہزار 2 پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے تیزی کے رجحان کو انرجی سیکٹر میں گردشی قرضوں کے حوالے سے خبروں اور ’الیکشن سے قبل خریداری‘ کو قرار دیا۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران حکومت نے گردشی قرضوں کے حل کے حوالے سے تجاویز پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے پہلے روز (29 جنوری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا تھا، اگلے روز انڈیکس 931 پوائنٹس کی کمی کے بعد 61 ہزار 841 پر بند ہوا تھا، تاہم 31 جنوری کو 137 پوائنٹس، یکم فروری کو 414 پوائنٹس اور 2 فروری کو کے ایس ای-100 انڈیکس میں 609 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 63 ہزار 2 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

سال 2024 کا آغاز 2 ہزار 210 پوائنٹس اضافے کے بعد ہوا تھا، جب یکم جنوری کو انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس سے بڑھ کر 64 ہزار 661 پر پہنچ گیا تھا، تاہم گزشتہ مہینے اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 61 ہزار 979 پر آ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025