• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

کندھ کوٹ: پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرنے والے 5 افراد گرفتار

شائع February 5, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز نے گشکوری واہ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار علی جان مزاری کی حلقے میں آمد کے موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی، ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن مہم کی خلاف ورزی کرنے پر 5 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے خلاف تھانہ رسالدار میں سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ 1 فروری کو حلقہ این اے 191 پر پیپلزپارٹی امیدوار علی جان مزاری کی انتخابی مہم کے دوران شدید ہوائی فائرنگ کرکے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں تھیں۔

پیپلزپارٹی امیدوار علی جان مزاری کی کچے کے علاقے گھیل پور میں انتخابی مہم کے دوران اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024