• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، مزید 112 فلسطینی شہید

شائع February 3, 2024
شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہوچکے—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہوچکے—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹے میں مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق صیہونی طیاروں نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے مزید 10 فسلطینیوں کو شہید کردیا۔

24گھنٹوں کے دوران 112 فسلطینی، اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

جرمنی کی وزیرخارجہ نے اسرائیل پر رفح میں جارحیت روکنے پر زور دیا، انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ رفح میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور خواتین موجود ہیں جن پر بلاجواز حملے کسی صورت جائز نہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ نے غزہ کے بچوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے۔

’یونیسیف‘ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری جنگ زدہ غزہ کے بچوں کو مایوس نہ ہونے دے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024