پشاور پولیس کی امیدواروں کو سیکیورٹی کی فراہمی سے معذرت
ملک میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کے باوجود پشاور پولیس نے امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے سیکیورٹی سے معذرت کرتے ہوئے امیدواروں کو رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنی سے سیکیورٹی اہلکار لینے کا مشورہ دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت تمام اقدامات کیے گئے ہیں اور پشاور پولیس کی تمام نفری سکیورٹی پلان کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ پولیس کے پاس کوئی اضافی نفری نہیں ہے جو امیدواران کو دی جا سکے کیونکہ پولیس تمام امیدواروں کی کارنرمیٹنگز اور جلسوں کے لیے سیکیورٹی فراہم کررہی ہے۔