• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پونم پانڈے کی زندگی کے آخری دو دن کیسے گزرے؟

شائع February 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و بولی وڈ اداکارہ پونم پانڈے کی دو فروری کو اچانک سروائیکل کینسر سے موت کی خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح حیران ہیں کہ اچانک اداکارہ کی موت کیسے ہوگئی؟

نہ صرف اداکارہ کے مداح بلکہ ان کے ذاتی محافظ بھی کینسر سے ان کی موت پر حیران ہیں اور انہیں تاحال سمجھ نہیں آ رہی کہ اداکارہ کے ساتھ کیا ہوا؟

حیران کن بات یہ ہے کہ پونم پانڈے کا ذاتی محافظ ان کی موت سے دو دن قبل تک ان کے ساتھ تھا اور انہیں اداکارہ کی صحت سے متعلق معلومات نہیں تھی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پونم پانڈے کے ذاتی محافظ امین خان نے اداکارہ کی کینسر سے موت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اداکارہ کو بیمار یا کمزور پڑتے ہوئے نہیں دیکھا اور نہ ہی اداکارہ نے انہیں کبھی اپنی بیماری سے متعلق کچھ بتایا۔

اداکارہ کے ذاتی محافظ کے مطابق انہیں بھی پونم پانڈے کی موت کی خبر میڈیا کے ذریعے ہوئی اور انہوں نے اداکارہ کی بہن کو ذاتی پیغام بھیجا ہے لیکن تاحال انہیں جواب نہیں ملا اور وہ ماڈل کی اچانک موت پر حیران ہیں۔

امین خان نے بتایا کہ پونم پانڈے اپنی فٹنیس اور صحت کا خیال رکھتی تھیں، انہوں نے ذاتی فٹنیس ٹرینر بھی رکھا ہوا تھا جب کہ چند سال سے انہوں شراب نوشی بھی انتہائی کم کردی تھی۔

اداکارہ کے محفاظ کا کہنا تھا کہ چار دن قبل ہی وہ اداکارہ کے ساتھ گووا گئے تھے، جہاں ماڈل نے فوٹوشوٹ کروایا اور وہ انتہائی پرجوش اور صحت مند تھیں۔

امین خان نے دعویٰ کیا کہ وہ 31 جنوری تک پونم پانڈے کے ساتھ تھے اور اداکارہ بلکل ٹھیک تھیں لیکن دو روز بعد دوئم فروری کو ان کی موت کی خبر سامنے آئی۔

اداکارہ کی کینسر سے اچانک موت پر نہ صرف شوبز شخصیات اور پونم پانڈے کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو حیران کردیا بلکہ عام لوگ بھی حیران ہیں کہ کبھی اداکارہ کی بیماری کی خبر ہی سامنے نہیں آئی۔

اداکارہ نے موت سے چار دن قبل گووا میں فوٹوشوٹ کے دوران بنائی گئی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں انہیں ہمیشہ کی طرح فٹ اور خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024