• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسرائیلی فوج کی بدترین جارحیت جاری، مزید 118 فلسطینی شہید

شائع February 2, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹے میں مزید 118 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت کے سبب فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار اور زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 139 سے تجاوز کر گئی۔

اسرائیلی فوج نے مرکزی علاقوں کے بعد سرحدی علاقے رفح کی جانب پیش قدمی شروع کر دی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی کے لیے ہمارا اگلا ٹارگٹ رفح کا علاقہ ہے۔

دوسری جانب، خان یونس میں العمل ہسپتال میں آکسیجن کی قلت کے نتیجے میں مریضوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ادھر، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایک بارپھر امداد فراہم کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی ضروریات کا نظام تباہ ہو گیا ہے، ہر فرد بھوک کا شکار ہے، مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فوری اور مستقل امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024