• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ترکیہ: مسلح شخص نے امریکی کمپنی میں متعدد لوگوں کو یرغمال بنا لیا

شائع February 1, 2024
جائے وقوع سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے وسیع و عریض پلانٹ کے گرد گھیرا قائم کر رکھا ہ — گلوبل کاسمیٹکس نیوز
جائے وقوع سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے وسیع و عریض پلانٹ کے گرد گھیرا قائم کر رکھا ہ — گلوبل کاسمیٹکس نیوز

ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریب ایک حملہ آور نے غزہ میں اسرائیلی حملے پر احتجاج کے طور پر امریکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کے پلانٹ میں لوگوں کی نامعلوم تعداد کو یرغمال بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پلانٹ میں کتنے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے، جو استنبول کے مشرقی مضافات میں واقع ہے۔

جائے وقوع سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے وسیع و عریض پلانٹ کے گرد گھیرا قائم کر رکھا ہے، جو بنیادی طور پر کاسمیٹکس تیار کرتا ہے۔

نجی نیوز ایجنسی ’ڈی ایچ اے‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خصوصی آپریشن فورسز اور طبی عملے کو جائے وقوع پر روانہ کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا ’ڈیمیرورین‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایک نامعلوم شخص بندوق لے کر صوبہ کوکیلی کے گیبز صنعتی زون میں واقع فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے داخل ہوا۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ تقریباً چار ماہ کی لڑائی میں کم از کم 27 ہزار 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے جواب میں شروع ہونے والے تنازع کے بعد سے تقریباً 66 ہزار 139 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024