• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

معاشی و معاشرتی اعتبار سے یہ اہم انتخابات ہیں، شہباز شریف

شائع January 31, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی و معاشرتی اعتبار سے یہ اہم انتخابات ہیں، عوام کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

لاہور میں ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستان متعدد پڑوسی ممالک سے بہتر تھا، جن اہداف پر ملک حاصل کیا وہ پورے نہیں ہوئے، دیکھنا ہوگا کہ جن اہداف پر ملک حاصل کیا وہ پورے ہوگئے؟

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ماضی پر رونے دھونے سےکچھ نہیں ملتا، ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، عوام کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم میں بےپناہ صلاحیتیں ہیں، جس قوم میں شکست نہ ماننے کا عزم ہو اسے کوئی نہیں ہراسکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی، دفاعی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے، انتخابی عمل حتمی مراحل میں داخل ہوچکا، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے یہ اہم انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے پہلے پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، اگر پاکستان دیوالیہ ہوگیا ہوتا تو آج بدترین حالات ہوتے، ہمارے خاندان نے تمام مشکلات کو بہادری اور صبر سے برداشت کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024