• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

ملکی تاریخ میں آج ایک اہم دن ہے، احتساب کا عمل آگے بڑھا، عطا اللہ تارڑ

شائع January 31, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

رہنما مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے، احتساب کا عمل آگے بڑھا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے تحائف خریدے، خود کو مسٹر کلین کہنے والے کرپشن کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ خود کو مسٹر کلین کہنے والے کرپشن کرتے رہے، ریاستِ مدینہ کے نام پر کرپشن کی داستانیں رقم کیں، بانی پی ٹی آئی کے اقدامات سے پاکستان کا تاثر خراب ہوا اور جگ ہنسائی ہوئی۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک سے آنے والے تحائف بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے تحائف اونے پونے داموں خریدے، اونے پونے داموں خریدے تحائف کو مارکیٹ میں بیچا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحائف کی مالیت کم ظاہر کرکے بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچا، برطانوی کمپنی گراف کے تحائف پر آج سزا ہوئی ہے، گراف کے سیٹ کا تخمینہ 3 ارب تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024