• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

بانی پی ٹی آئی کو سزا قانونی معاملہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ

شائع January 31, 2024
—فائل فوٹو: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ

سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سزا سنائے جانے کو امریکا نے قانونی معاملہ قرار دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان کے خلاف اِس مقدمے کو دیکھتے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا قانونی معاملہ ہے، قانونی معاملات کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ یہ معاملہ پاکستانی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں، فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

میتھیو ملر نے پاکستان میں غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابی عمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی پوزیشن نہیں رکھتے، ایسا جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی اجازت ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم دنیا بھر میں جمہوری عمل، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 30 جنوری کو سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی۔

مذکورہ فیصلہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے صرف 7 روز قبل سنایا گیا۔

سائفر کیس سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قبضے سے غائب ہو گئی تھی، اسی کیس میں سابق وزیر اعظم اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔

پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ اس سائفر میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے امریکا کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024