• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار

شائع January 30, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور بارش کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف میں رات 10 بجے کے قریب ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوارہو گیا جبکہ سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے۔

کراچی کے علاقے موسمیات، صفورہ چورنگی، کراچی یونیورسٹی، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گرومندر، بہادرآباد میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ گزری، ڈیفنس، ڈی ایچ اے، نارتھ ناظم آباد، کلفٹن اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز میں مزید بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہرکےمختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور شہری بارش کے موسم میں برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ کھڑے پانی میں موٹر جیسے برقی آلات کا غیرمحفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے اور شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کُنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں لہٰذا پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024