• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

پی ٹی آئی کا سائفر کیس میں عمران خان کی سزا کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

شائع January 30, 2024
—فائل فوٹو: آئی این پی
—فائل فوٹو: آئی این پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی کی 10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سے متعلق فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے اصول کی پاسداری کی، اپنی قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، امید ہے کہ یہ سزا معطل ہو جائے گی کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس سے پہلے بھی مرتبہ اس کیس کی پروسیڈنگ کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں سے پر سکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ایساکام نہ کریں جس سے پرامن جدوجہد کو نقصان پہنچے، ہمیں اپنی توانائیوں کو 8 فروری کوبروئےکار لانا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یقینی بناناہےکہ پی ٹی آئی امیدوار بھاری اکثریت سے اسمبلیوں میں واپس آئیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی ورکرز کو احتجاج سے روکتے ہوئے کہا کہ ساری توجہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات پر مرکوز رکھیں اور بڑی تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالیں تاکہ ٹرن آوٹ زیادہ سے زیادہ ہو۔

واضح رہے کہ آج سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بننے والی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے ملزمان کی موجودگی میں مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رات گئے تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں تمام 25 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل لی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024