• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

شائع January 29, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ملاقات ہوئی جہاں پاک-ایران دو طرفہ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ساتھ ہی ایک دوسرے کی تشویش کو سمجھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خودمختاری اور جغرافیائی سرحدوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

دونوںجانب سے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔

اس سے قبل حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دہشت گردوں کو کوئی موقع نہیں دیں گے، دہشت گردوں نے ایران کوبہت نقصان پہنچایا، بارڈر پر موجود دہشت گرد دونوں ممالک کی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر گفتگو ہوئی، بارڈر پر موجود تجارتی مراکز کو فعال کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

دفترِ خارجہ میں ملاقات

قبل ازیں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے لیے مضبوط مکالمے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے باہمی احترام اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی نقطہ نظر کی بنیاد پر امن اور خوشحالی کے باہمی مطلوبہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان گزشتہ شب ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024