لاہور ہائیکورٹ: سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے میاں شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 2015 آئین اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
درخواست گزار نے استدلال کیا ہے کہ سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا دراصل سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔