• KHI: Maghrib 6:16pm Isha 7:31pm
  • LHR: Maghrib 5:44pm Isha 7:04pm
  • ISB: Maghrib 5:48pm Isha 7:11pm
  • KHI: Maghrib 6:16pm Isha 7:31pm
  • LHR: Maghrib 5:44pm Isha 7:04pm
  • ISB: Maghrib 5:48pm Isha 7:11pm

ملیر سٹی میں جھنڈے، بینرز لگانے پر جھگڑے کا مقدمہ ایم کیو ایم کارکنان کیخلاف درج

شائع January 29, 2024
مقدمہ زخمی ہونے والے شخص کے بھائی کی مدعیت میں ملیرسٹی تھانے میں درج کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
مقدمہ زخمی ہونے والے شخص کے بھائی کی مدعیت میں ملیرسٹی تھانے میں درج کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملیر سٹی میں گزشتہ روز جھنڈے اور بینرز لگانے پر جھگڑے کا مقدمہ متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پی) کے کارکنان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مقدمہ زخمی ہونے والے شخص کے بھائی کی مدعیت میں ملیرسٹی تھانے میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق اہل محلہ نے اطلاع دی کہ بھائی کو پیپلزپارٹی کے جھنڈے لگانے پر ایم کیو ایم کے کارکنان مار رہے ہیں، حملہ آوروں میں منیر، زبیر، آصف، کاشان، صابر ،فہد، وجاہت، فیصل، عامر اور ماجد سمیت 20 سے 30 افراد شامل تھے۔

مقدمے کے مطابق تشدد کرتے ہوئے اِن افراد کی جانب سے کہا گیا کہ تمہیں جھنڈے اور بینرز لگانے کی سزا دی جارہی ہے، ان تمام افراد نے میرے سامنے پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور بینرز کو جلایا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024