• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی روک تھام، پاکستان کا عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

شائع January 26, 2024
دفتر خارجہ نے بھی عالمی عدالت کے فیصلے کو سراہا — فوٹو: رائٹرز
دفتر خارجہ نے بھی عالمی عدالت کے فیصلے کو سراہا — فوٹو: رائٹرز

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی روک تھام کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر متعدد پوسٹس میں کہا کہ ’غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بہترین ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے خواتین، بچوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں، خوراک کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں بالخصوص سلامتی کونسل پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل اسرائیل کو فلسطین میں مزید خونریزی سے روکے۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کی نسل کشی کی کارروائیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے جرأت مندانہ مؤقف کو سراہا۔

دفتر خارجہ نے بھی عالمی عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے لیے انصاف اور اسرائیل کے بین الاقوامی احتساب کے لیے بروقت اور اہم سنگ میل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی جے کے عارضی اقدامات کے نفاذ کے لیے ’غزہ کے لوگوں کو درپیش مصائب کے خاتمے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024