• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلال سعید کنسرٹ کے دوران بھڑک اٹھے، مائیک مداحوں کی جانب پھینک دیا

شائع January 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گلوکار بلال سعید کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران غصے میں مداحوں کی جانب مائیک پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ہے، جس میں وہ اپنا پنجابی گانا گاتے دکھائی دیتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں بلال سعید کو گانا گنگناتے ہوئے اچانک غصے میں آکر مائیک کو مداحوں کی جانب پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ گلوکار سخت غصے میں انتہائی زور سے اپنے مائیک کو مداحوں کی جانب پھینکتے ہیں اور پھر اسٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

گلوکار کی جانب سے مائیک کو غصے میں پھینک کر اسٹیج چھوڑ کر جانے پر موسیقار اور دوسرے افراد حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں اور وہ بھی اپنی پرفارمنس روک دیتے ہیں۔

ویڈیو میں بلال سعید کو اسٹیج سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ پس پردہ میں کسی مداح کی آواز سنائی دیتی ہے کہ بلال سعید کا پروگرام تو وڑھ گیا۔

گلوکار کی جانب سے کنسرٹ پرفارمنس کے دوران شدید غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ نہیں امریکی پاپ اسٹار کار ڈی بی کا پاکستانی ورژن قرار دیتے دکھائی دیے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بلال سعید کو پرفارمنس کے دوران کس بات پر غصہ آیا اور یہ کتنی پرانی ویڈیو ہے؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024