• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm

سندھ پریمیئر لیگ کیخلاف دائر درخواست مسترد

شائع January 25, 2024
وکیل سندھ پریمئیر لیگ  نے عدالت کو بتایا کہ آج سے سندھ پریمئیر لیگ کا آغاز ہورہا ہے، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے—فوٹو:ڈان نیوز
وکیل سندھ پریمئیر لیگ نے عدالت کو بتایا کہ آج سے سندھ پریمئیر لیگ کا آغاز ہورہا ہے، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے—فوٹو:ڈان نیوز

سندھ ہائی کورٹ نے آج سے شروع ہونے والی سندھ پریمیئرلیگ کے خلاف دائر درخواست مستردکردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سندھ پریمیئرلیگ کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت سندھ کا اس پریمیئرلیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، صوبائی حکومت نے صرف سہولیات کی فراہم کی ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ بتایا کہ حکومت سندھ نے صرف سہولیات فراہمی کا کہا تھا، وکیل سندھ پریمئیر لیگ نے عدالت کو بتایا کہ آج سے سندھ پریمئیر لیگ کا آغاز ہورہا ہے، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کو لا کر لیگ کھیلائی جارہی ہے، صوبے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا کہا گیا مگر ہوئے نہیں ہیں۔

وکیل سندھ پرئمیر لیگ نے استدلال کیا کہ یہ لیگ پرائیویٹ لوگ کرارہے ہیں، ہر ٹیم کے 18 کھلاڑیوں میں 5 کھلاڑی سندھ کا ڈومیسائل رکھتے ہوں، تاہم پلینگ الیون میں دو سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ پریمیئر لیگ آج 25 جنوری سے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔

دو روز قبل سندھ پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے کراچی آرٹس کونسل میں نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ، چیف ایگزیکیٹو افسر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس لیگ کے ساتھ بڑے نام جڑے ہیں، شاہد آفریدی ایس پی ایل کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہا اس میں عبدالرزاق، جاوید میانداد ، معین خان ، مصباح الحق سمیت بے شمار کرکٹرز شامل ہیں، ہم نے مل کر اس لیگ کو کامیاب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایس پی ایل کی تمام چھے ٹیموں میں اندرون سندھ کے پانچ پانچ کھلاڑی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کئے گئے ہیں، تین اسپورٹس چینلز سے میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوں گے۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ کو سندھ حکومت بھرپور سپورٹ حاصل ہے، سندھ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے یہ لیگ موثر ثابت ہوگی، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ کراچی اس کی میزبانی کررہا ہے۔

نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ڈآکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا تھا کہ اس لیگ میں لیجنڈری کرکٹرز کی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ جب ایس پی ایل کا آئیڈیا سامنے آیا تو اس کو قبول کرنا میرے لیے بہت مشکل تھا لیکن آہستہ آہستہ چیزیں آسان ہوتی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024