• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

نواب شاہ: قاضی احمد روڈ پر تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی

شائع January 25, 2024
—فوٹو: مرتضٰی وہاب ٹوئٹر
—فوٹو: مرتضٰی وہاب ٹوئٹر

سندھ کے ضلع نواب شاہ کے قاضی احمد روڈ پر تیزرفتارمسافر وین یونیورسٹی کی بس سےٹکراگئی، حادثے میں وین میں سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نواب شاہ پولیس نے بتایا کہ قاضی احمد روڈ پر حادثہ شدید دھند کے باعث اور ٹینگ کے دوران پیش آیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں وین سوار 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 20 شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریبی سپتال منتقل کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024