• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عالمی عدالت اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے کیس پر فیصلہ کل سنائے گی

شائع January 25, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ کل (26 جنوری) کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سنایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ کل سنائے گا۔

البتہ عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔

24 جنوری کے فیصلے میں عالمی عدالت اس اہم سوال سے متعلق فیصلہ نہیں کرے گا کہ آیا اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے۔

تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت میں کارروائی جاری تھی، 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے۔

جنوبی افریقہ نے سماعت کے دوران اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی۔

اس دوران اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024