• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پاکستان میں کچھ سال بعد بیویاں بدل جاتی ہیں، سعیدہ امتیاز

شائع January 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے مبہم انداز میں اداکارہ ثنا جاوید پر مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان میں وزیر اعظم تبدیل ہوتے ہیں، ایسے ہی کچھ سال بعد یہاں کی بیویاں بھی تبدیل ہوجاتی ہیں۔

سعیدہ امتیاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شادی اور تعلقات کے حوالے سے مزاحیہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے لیے غیر ملکی شوہر ڈھونڈ لیں گی، پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ پاکستانی حالات دیکھنے کے بعد انہیں لگتا ہے کہ وہ کسی پاکستانی مرد سے شادی نہیں کرنا چاہیں گی۔

سعیدہ امتیاز نے لکھا کہ پاکستان میں شادی نہیں بلکہ شادیاں ہوتی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جس طرح ملک میں ہر دو سال بعد وزیر اعظم تبدیل ہوتا ہے، اسی طرح کچھ سال بعد یہاں بیویاں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی شادی کا ذکر نہیں کیا، تاہم انہوں نے مذکورہ پوسٹ ان کی شادی کے موقع پر ہی کی اور مبہم انداز میں انہوں نے اداکارہ ثنا جاوید کو مزاحیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل شعیب ملک کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جب کہ ثنا جاوید کی شادی گلوکار عمیر جسوال سے ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا جاوید کے شعیب ملک سے تعلقات تین سال قبل استوار ہوئے تھے جب وہ عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھیں اور کرکٹر سے تعلقات کی وجہ سے ہی انہوں نے شوہر سے طلاق لی، جس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024