• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ارب روپے سے زائد وصول، 261 افراد گرفتار

شائع January 24, 2024
پشاور سے 41 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرکے 47 افراد کو گرفتار کیا گیا—فائل فوٹو
پشاور سے 41 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرکے 47 افراد کو گرفتار کیا گیا—فائل فوٹو

ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے، گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 2 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول اور 261 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد، لاہور ، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان میں کارروائیوں کے دوران ایک ارب 5 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

بجلی چوری پر لاہور سے 126، اسلام آباد سے 7 اور ملتان سے 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور سے 41 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرکے 47 افراد کو گرفتار کیا گیا، نئے ضم شدہ اضلاع سے 30 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔

حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 51 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں، سکھر سے 60 افراد کو گرفتار کیا گیا، کوئٹہ سے 7 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024