• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سابق اہلیہ کی شادی، عمیر جسوال سیر و تفریح میں مگن، مداحوں کا اظہار ہمدردی

شائع January 22, 2024
—فوٹو: گلف نیوز
—فوٹو: گلف نیوز

گلوکار و و اداکار عمیر جسوال نے تاحال سابق اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی دوسری شادی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ وہ ان کی شادی کے موقع پر سیر و تفریح پر نکل پڑے۔

عمیر جسوال کی سابق اہلیہ ثنا جاوید نے 20 جنوری کو کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

ثنا جاوید نے پہلی شادی عمیر جسوال سے 2020 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان 2023 میں علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس پر دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور اب اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے پہلے شوہر سے طلاق لےلی۔

سابق اہلیہ کی دوسری شادی کے دن عمیر جسوال نے مقدس شہر مدینہ منورہ کے گلیوں کی تصویر شیئر کی تھی جب کہ بعد ازاں انہوں نے امریکی ریاست لوزیانا کے شہر بیٹون روج کے پہاڑوں پر سیر سپاٹے کرنے کی تصاویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھیں۔

عمیر جسوال کی جانب سے سابق اہلیہ کی دوسری شادی پر کوئی رد عمل اور بیان جاری نہ کیے جانے کے باجود صارفین ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا۔

مداحوں نے عمیر جسوال کی جانب سے مدینہ منورہ کی شیئر کی گئی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور لکھا کہ ثنا جاوید ان کے قابل نہ تھیں۔

مداحوں نے کمنٹس میں لکھا کہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ دھوکا کیا اور وہ بنی ہی شعیب ملک جیسے شخص کے لیے تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض مداحوں نے عمیر جسوال کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں خوش نصیب شخص قرار دیا کہ ان کی ثنا جاوید سے جان چھوٹی۔

کچھ افراد نے یہ بھی لکھا کہ عمیر جسوال بہت اچھے شخص ہیں جب کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک جیسے افراد ایک دوسرے کے لیے بنے تھے۔

صارفین اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور ہمدردی کا اظہار کیے جانے پر عمیر جسوال نے کوئی رد عمل نہیں دیا اور وہ انسٹاگرام پر سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کرتے رہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024