• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ثنا جاوید نے شادی کی ان دیکھی تصویر شیئر کردی، شوہر پر فخر

شائع January 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی ان دیکھی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، کرکٹر نے پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جو 2023 میں طلاق پر ختم ہوئی، پہلی شادی سے شعیب ملک کو بیٹا بھی ہے۔

اسی طرح ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان ممکنہ طور پر 2023 میں طلاق ہوئی لیکن دونوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی۔

اپنی پہلی شادیوں کی ناکامی کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ زادواج میں منسلک ہونے کی تصدیق کی۔

دونوں کی شادی پر پاکستان سمیت بھارت کے افراد بھی حیران رہ گئے اور ان کی شادی دونوں ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی۔

اب ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کی ایک اور ان دیکھی تصویر شیئر کردی، جس میں دونوں کو عروسی لباس میں ایک دوسرے سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں کی جانب سے شادی کی مذکورہ تصویر پہلے شیئر نہیں کی گئی تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں ثنا جاوید نے شوہر شعیب ملک کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈز رنز بنانے پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

ثنا جاوید نے شعیب ملک کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے پر ان پر فخر کیا اور پوسٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بنے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024