کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 سو روپے کمی
کراچی میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 سو روپے کی کمی ہوئی ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 6 سو روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 514 کمی کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے کا ہوگیا ہے۔