• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’مجھے لڑکیاں بہت پسند ہیں‘، شعیب ملک کی پرانی ویڈیو وائرل

شائع January 22, 2024
فائل فوٹو: یوٹیوب
فائل فوٹو: یوٹیوب

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں ’دنیا بھر کی لڑکیاں بہت پسند ہیں‘، یہی نہیں بلکہ ’ان کی لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں سے زیادہ اچھی دوستی ہے‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی شعیب اختر شو 2.0‘ کی ہے۔

پروگرام کے دوران سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سوال پوچھتے ہیں کہ کسی بھی شعبے سے ایسی 5 لڑکیوں کے نام بتائیں جو آپ کو پسند یا پُرکشش لگتی ہیں۔

جس پر شعیب ملک نے جواب دیا کہ ’5 نہیں 500 ہیں‘، سابق کرکٹر نے کہا کہ انہیں لڑکیاں ویسے ہی بہت پُرکشش لگتی ہیں، ’دنیا بھر سے لڑکیاں بہت پسند ہیں، میرے خیال میں 5 نام کافی نہیں ہوں گے۔‘

شعیب ملک نے کہا کہ ’مزے کی بات یہ ہے کہ میری لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں سے اچھی زیادہ دوستی ہے، میں خود بھی شاید ایک لڑکی لگتا ہوں۔‘

شعیب ملک کی وائرل ویڈیو ان کی حالیہ شادی سے متعلق افواہوں کو جنم دے رہی ہے ، یاد رہے کہ شعیب ملک نے 20 جنوری 2024 کو اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرکے پاکستانی عوام کو حیران کردیا تھا، ان کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔

ثانیہ مرزا سے شادی کے 8 سال بعد ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں اور پھر علیحدگی اور طلاق کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں، تاہم 21 جنوری 2024 کو ثانیہ مرزا کی فیملی نے بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں کے درمیان کچھ ماہ قبل طلاق ہوچکی ہے۔

البتہ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شعیب ملک کی ثنا جاوید سے دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی ثانیہ مرزا سے نہیں بلکہ عائشہ صدیقی نامی خاتون سے 2002 ہوئی تھی، تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ثنا جاوید سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر شعیب ملک پر ثانیہ مرزا کو دھوکا دینے کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ثانیہ مرزا کے ساتھ رشتے میں رہتے ہوئے ثنا جاوید کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے۔

دوسری جانب ڈان نیوز کے مطابق یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ کرکٹر کے فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ دوستی اور میل ملاپ سے ناخوش تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024