• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی دوسری شادی پر کیا کہا؟ بہن انعم مرزا نے بیان جاری کردیا

شائع January 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بہن انعم مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی تصدیق بھی کی۔

انہوں نے نوٹ میں لکھا کہ ’ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور ثانیہ کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں‘۔

انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار کا پیغام مداحوں تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ ’ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے‘۔

انعم مرزا نے مداحوں سے درخواست کی کہ ’ثانیہ کی زندگی کے اس نازک وقت پر ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں‘۔

یاد رہے کہ 20 جنوری 2024 کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شئیر کرکے دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا ’الحمد للہ‘۔

دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ دوسری شادی ہے، ثنا جاوید نے پہلی شادی اکتوبر 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی، بعدازاں ڈیڑھ سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کررہی تھیں لیکن دونوں نے باضابطہ اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں۔

بعد ازاں 20 جنوری کو ثانیہ مرزا کے والد نے مختصراً بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی شعیب ملک سے خلع لی تھی۔

اس کےعلاوہ قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ دوستی اور میل ملاپ سے ناخوش تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024