• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کیا وسیم بادامی نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی پیش گوئی کردی تھی؟

شائع January 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی دوسری شادی کے بعد اب ٹی وی میزبان وسیم بادامی کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مبہم انداز میں دونوں کے تعلقات اور ممکنہ طور پر شادی کی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے وسیم بادامی اور شائستہ لودھی کی اداکار احسن خان کے شو میں شرکت کی ایک مختصر کلپ شیئر کی، جس میں وسیم بادامی شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلقات پر مبہم انداز میں بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

وائرل کلپ میں وسیم بادامی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ وہ اس بات کو چیک کریں کہ ان کے شوہر شعیب ملک گیم شو جیتو پاکستان میں وہی کرنے آئے تھے یا کسی کا دل بھی جیت کر گئے ہیں؟

اس پر شو میں موجود شائستہ لودھی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو مخاطب ہوکر کہتی ہیں کہ وہ وسیم بادامی اور احسن خان کی باتوں میں نہ آئیں، ان کا خود کا ریکارڈ خراب ہے، اس لیے وی ایسا بول رہے ہیں۔

وسیم بادامی کی مذکورہ کلپ کو شیئر کرتے ہوئے متعدد ٹوئٹر صارفین نے دعویٰ کیا کہ ٹی وی میزبان نے تو کئی ماہ قبل ہی شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلقات اور شادی سے متعلق خبر دے دی تھی۔

بعض صارفین نے لکھا کہ وسیم بادامی نے پہلے ہی شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی پیش گوئی کردی تھی۔

اسی طرح بعض صارفین نے فہد مصطفیٰ کے گیم شو جیتو پاکستان کی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی، جس میں ثنا جاوید اور شعیب ملک کو ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی رومانوی انداز میں ملتے اور باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وسیم بادامی کی ویڈیو کلپ سے قبل فہد مصطفیٰ کی جانب سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارک باد دیے جانے پر انٹرنیٹ صارفین نے فہد مصطفیٰ کو مبارک بادیں دی تھیں کہ انہوں نے ہی ان کی شادی کروائی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024