• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر فہد مصطفیٰ کو مبارک بادیں کیوں؟

شائع January 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی دوسری شادی پر انٹرنیٹ صارفین اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو مبارک باد دیتے دکھائی دیے۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو تصدیق کی کہ دونوں نے شادی کرلی، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں نے کب شادی کی۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ دوسری شادی ہے، اداکارہ کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال جب کہ کرکٹر کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداح بھی حیران رہ گئے اور سب کے ذہنوں میں سوال ہے کہ دونوں نے پہلی طلاقوں کی تاحال تصدیق نہیں کی اور دوسری شادی کرلی؟

ساتھ ہی ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین اداکار، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کو بھی مبارک باد دیتے دکھائی دیے اور زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ ان کی وجہ سے ہی دونوں کی دوسری شادی ممکن ہو سکی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فہد مصطفیٰ نے دونوں کی شادی پر مبارک باد کی پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کا کریڈٹ انہیں دیا۔

صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں کے درمیان فہد مصطفیٰ کے گیم شو جیتو پاکستان میں تعلقات استوار ہوئے اور ٹی وی میزبان نے ہی دونوں کا رشتہ کروایا۔

مداحوں نے مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ فہد مصطفیٰ رشتے کرانے والی نئی پھوپھو ہیں اور ساتھ ہی انہیں کامیاب رشتہ کروانے پر مبارک باد بھی پیش کی گئی۔

بعض افراد نے فہد مصطفیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں بھی اپنے گیم شو میں بلائیں تاکہ ان کی بھی شادی ہو سکے۔

خیال رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک متعدد بار فہد مصطفیٰ کے گیم شو سمیت کرکٹ شو میں ایک ساتھ شرکت کر چکے ہیں اور دونوں سوشل میڈیا پر ماضی میں ایک دوسری کی شخصیت کی تعریفیں بھی کرتے رہے ہیں۔

صارفین فہد مصطفیٰ کو مبارک باد دیتے رہے—اسکرین شاٹ
صارفین فہد مصطفیٰ کو مبارک باد دیتے رہے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024