• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

مسلم لیگ (ن) صاف میدان چاہتی ہے، کسی کو مقابلے میں نہیں دیکھنا چاہتی، سینیٹر پلوشہ خان

شائع January 20, 2024
سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سےمسلم لیگ (ن) بوکھلا گئی ہے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سےمسلم لیگ (ن) بوکھلا گئی ہے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کے لیے ملک میں صاف میدان چاہتی ہے، وہ کسی کو بھی مقابلے میں نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور اور کراچی میں پیپلزپارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا، مسلم لیگ (ن) بلاول بھٹوزرداری کے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے خوف زدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ کے کسی رہنما نے کہا ہے کہ وہ سندھ کے کسی بھی بندے کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے ، پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن اگر نواز شریف لاڑکانہ سے الیکشن لڑنا چاہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے بتایا کہ لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سےمسلم لیگ (ن) بوکھلا گئی ہے ، ایسی کیا وجوہات ہیں جو مسلم لیگ نے جلسے منسوخ کردیے ہیں؟

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک عوام کے سامنے منشور بھی پیش نہیں کر سکی، ملک میں 16 ماہ ان کی جماعت اقتدار میں رہی لیکن وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے سرنگوں ہو جائے گا، (ن) لیگ ملک میں صاف میدان چاہتی ہے وہ کسی کو بھی مقابلے میں نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔

پلوشہ خان نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر ممبر بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں، وہ بھی ایک ایک کرکے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

عام انتخابات کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی جاگیر نہیں ہے، 8 فروری کو بیلٹ پیپرز کے ذریعے یہ فیصلہ ہوگا، اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024