• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوسری شادی پر مداح حیران

شائع January 20, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی دوسری شادی پر دونوں کے مداح حیران ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

آج صبح شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شئیر کرکے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا ’الحمد للہ‘

دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ دوسری شادی ہے، شعیب ملک کی پہلی شادی سابق بھارتی ٹینس اسٹار جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

البتہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان باقاعدہ طلاق کی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم دونوں کی درمیان علیحدگی کی افواہیں کئی عرصے سے گردش کررہی تھیں۔

اسی طرح ثنا جاوید کی بھی عمیر جیسوال سے شادی کے کچھ ماہ بعد ہی طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں لیکن شعیب ملک سے شادی کے بعد ان کے درمیان علیحدگی سے تصدیق ہوگئی ہے۔

شعیب ملک کی ثنا جاوید سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’شعیب ملک‘، ’عمیر جیسوال‘ کے نام ٹاپ ٹرینڈنگ پر ہیں۔

کئی صارفین نے ثنا جاوید کی عمیر جیسوال سے علیحدگی پر بھی حیران ہوئے۔

ایک صارف نے حیران ہوکر لکھا کہ ’یہ ضرور مزاق ہوگا‘، کسی نے لکھا کہ ’میں تو کسی برینڈ کا فوٹوشوٹ سمجھ رہا تھا‘۔

ایک صارف نے ثنا جاوید کی جانب سے نام ’ثنا شعیب ملک‘ میں تبدیل کرنے پر لکھا کہ ’پہلے شادی والی بات ابھی تک ہضم نہیں ہوئی اور اس نے نام بھی تبدیل کردیا۔‘

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ثانیہ سے ثنا تک کا سفر‘ ۔

شہریار ساجد نامی صارف نے لکھا کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے ایک دوسرے سے شادی کرلی ہے، یہ خبر انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دے گی’۔

عبدالرحمٰن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شعیب ملک نے دوبارہ شادی کرلی لیکن بابر اعظم نے ابھی تک شادی نہیں کی‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اب مجھے پتہ چلا کہ شعیب ملک جیتو پاکستان گیم شو میں آنے کے لیے اتنے پرجوش کیوں ہوتے تھے۔‘

ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ شعیب ملک اور ثنا جاوید پہلے ہی شادی شدہ جوڑے جیسا برتاؤ کررہے تھے۔ ’

ایک صارف نے شعیب ملک پر تنقید اور ثانیہ مرزا کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک عورت نے اپنی پوری قوم کے خلاف جاتے ہوئے آپ سے شادی کی، لوگوں نے ان کی قومی وابستگی پر سوال اٹھایا اور ٹرولنگ کی کیونکہ انہوں نے آپ سے شادی کی تھی اور آپ نے انہیں دھوکا دیا۔‘

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025