• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

کیا لڑکی کے لیے کینو نہ چھیلنے والا لڑکا اچھا بوائے فرینڈ نہیں ہوتا؟

شائع January 19, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگر آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈز کو فالو کرنے والے فرد ہیں تو آپ کو کچھ دن سے ایک منفرد ٹرینڈ نظر آ رہا ہوگا جسے دنیا بھر میں کینو چھیلنے کا ٹیسٹ یا اچھے بوائے فرینڈ کی تلاش کا ٹیسٹ کہا جا رہا ہے۔

مذکورہ ٹرینڈ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور نئی نسل کے لوگ اس میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

یہ ٹیسٹ دراصل ایک ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آنے کے بعد شروع ہوا، جس میں گرل اور بوائے فرینڈ کو کینو چھیلنے یا نہ چھیلنے پر بحث کرتے دیکھا گیا۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر نہ آنے والا لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو کھانے کے لیے کینو تو دے دیتا ہے لیکن اسے چھیلنے سے انکار کرتا ہے۔

ویڈیو میں لڑکی دکھائی دیتی ہے جو کہ اپنے نظر نہ آنے والے بوائے فرینڈ سے کینو چھیلنے کا مطالبہ کرتی ہے اور کہتی کہ ان کا کینو نہ چھیلنا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اچھے بوائے فرینڈ نہیں۔

مذکورہ وائرل ویڈیو پر کمنٹس میں ہی لوگوں نے اسے کینو چھیلنے کا ٹیسٹ اور اچھے بوائے فرینڈ کا ٹیسٹ قرار دیا اور طرح طرح کے تبصرے کیے۔

ساتھہ ہی دنیا بھر میں وائرل ٹرینڈ پر نئی نسل کے لوگوں نے دلچسپ کمنٹس کیے، بعض افراد نے لکھا کہ کینو چھیلنا تو کوئی بات نہیں اصل بات تو یہ ہے کہ کوئی انار چھیل کر دکھائے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024